ترکی،غیر قانونی سرحد پار کرنے پر بچوں سمیت 33افغانی زیر حراست

تارکین وطن سے پوچھ گچھ کے بعدملک واپس بھیجنے کیلیے سیکورٹی کے حوالے

جمعہ 25 مئی 2018 21:53

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)ترکی میں غیر قانونی سرحد پار کرنے پر بچوں سمیت 33افغانی حراست میں لے لئے گئے، تارکین وطن سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں ملک واپس بھیجنے کے لیے سیکورٹی کے حوالے کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک ضلع وان کی تحصیل باش قلعے سے ترکی میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں ہونے والے 33 افغانی شہری حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سرحدی قوتوں نے ان افراد کے غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرنے کا تعین کیا جس کے بعد کاروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا، ان افراد میں آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ان افراد کو ملک بدر کرنے کے لیے متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔غیر قانونی طریقے سے ترکی آنے والے ان افغانی باشندوں کو دودح اور کھانا پیش کیا گیا ہے۔تارکین وطن سے پوچھ گچھ کے بعد انہیں اپنے اپنے ملک واپس بھیجنے کے لیے سیکورٹی دفتر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :