نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان کل ممکنہ طور پر کر دیا جائے گا

جمعہ 25 مئی 2018 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلان کل ممکنہ طور پر کر دیا جائے گا تین روز قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر مولانا لطف الرحمان کے درمیان کامیاب مذاکرات ہو ئے تھے تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے پچیس مئی تک کی ڈیڈ لائن طلب کی تھی تاکہ مرکزی قیادت سے نگران وزیر اعلیٰ کے بارے میں باہمی مشاورت کی جا سکے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے بھی اس ضمن میں با ہمی مشاورت مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیر اعلیٰ کا اعلان کل تک نہ ہونے کے باعث 31مئی تک کی ڈیڈ لائن موجود ہیں اور اٹھائیس مئی کو اسمبلی تحلیل ہونے کے تین دن کے اندر اندر نگران وزیر اعلیٰ کی تقرری لازمی ہو گی بصورت دیگر معاملہ یکم جون کو پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا اور پارلیمانی کمیٹی بھی اگر اعلان نہ کر سکی تو چار جون کو یہ اختیارات الیکشن کمیشن کو منتقل ہوجائینگے جو کہ اس حوالے سے باقاعدہ طور پر اعلان کرینگے۔