کراچی،سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان مکلی میں تدفین پر پابندی لگا دی

جمعہ 25 مئی 2018 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کے تاریخی قبرستان مکلی میں تدفین پر پابندی لگا دی۔صوبائی حکومت نے قبرستان میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کے مطابق مکلی قبرستان تاریخی ورثہ ہے اور عالمی اداروں نے حفاظت کا کہا ہے۔پابندی پر عمل درآمد کرانے کے لیے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کو بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔یاد رہے کہ مکلی کا قبرستان دنیا کا وسیع ترین قبرستان ہے جس کو یونیسکو نے 1981 میں عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔اس تاریخی قبرستان میں 14 ویں صدی عیسوی سے لیکر 17 ویں صدی کے حکمران خاندانوں اور جنگجوؤں کی قبریں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :