اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ2017 میں امیدواروں کے نامزدگی فارم میں کم معلومات کیخلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں

جمعہ 25 مئی 2018 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن ایکٹ2017 میں امیدواروں کی نامزدگی فارم میں کم معلومات کیخلاف دائر درخواستیں خارج کر دیں۔ جمعہ کو جسٹس اطہر من اللہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر سجیل سواتی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کا اعلان کر دیا ہے ، چاہتا ہوں کیس آج ہی نمٹا دیں۔

عدالت نے حکم دیا کہ الیکشن کمیشن خودمختار ادارہ ہے، الیکشن کمیشن جس کے چاہے اثاثوں کی چھان بین کر سکتا ہے، الیکشن کمیشن اثاثوں کے ذرائع کے متعلق بھی پوچھ سکتا ہے، سپریم کورٹ بھی اس سے متعلق فیصلے دے چکی ہے، عدالت نے درخواستیں خارج کر دیں