فرائض کی بہترین ادائیگی، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کے لیے حسن کارکردگی ایوار ڈ

وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں پر وقار تقریب میں نورالامین مینگل کو تعریفی سند دی گئی چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مل کر تعریفی سند دی نورالامین مینگل کوقلیل عرصہ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ایک مکمل ادارہ بنانے پر ایوارڈ دیا گیا

جمعہ 25 مئی 2018 23:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء) حکومت پنجاب کی طرف سے بہترین کارکرگی اور اپنے فرائض بہترین طریقے سے سرانجام دینے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو حسن کارکردگی ایوار ڈ سے نوازا گیا۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں پر وقار تقریب میں نورالامین مینگل کو تعریفی سند دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے مل کر تعریفی سند دی۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی طرف سے یہ ایوارڈ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کوقلیل عرصہ میں ایک مکمل ادارہ بنانے پر دیا گیا۔نورالامین مینگل نے بحیثیت ڈی جی فوڈ اتھارٹی ایک سال میں ادارے کو پنجاب بھر میں پھیلایا۔نورالامین مینگل کے آنے سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا دائرہ کار صرف لاہور تک محدود تھا۔نورالامین مینگل نے فوڈ اتھارٹی کا قانونی ڈھانچہ مضبوط کرنے کے لیے 18 قوانین پاس کروائے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی خدمات کو صوبہ بھر کی عوام کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :