راولپنڈی،حکومت ختم ہونے سے 5روز قبل ہی عوامی سطح پر لیگی وزرا کا انڈوں ، ٹماٹروںاورپتھروں سے استقبال شروع

مری کے عوام کیسینئر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کرتے ہوئے گاڑی پر پتھر پھینکے، زبردست نعرہ بازی، پتھرائو سے لینڈ کروزر کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی

جمعہ 25 مئی 2018 23:28

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ جمعہ 25 مئی 2018ء)مسلم لیگ ن کی حکومت ختم ہونے سے 5روز قبل ہی عوامی سطح پر لیگی وزرا کا انڈوں ، ٹماٹروںاورپتھروں سے استقبال شروع ہو گیا آئندہ انتخابات سے قبل ہی مری کے عوام نے سینئر صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے بارے میں فیصلہ دیتے ہوئے ان کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں کی بارش کرتے ہوئے گاڑی پر پتھر پھینکے اور ان کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی عوامی پتھرائو سے اشفاق سرور کی اپلائیڈ فار لینڈ کروزر کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی اطلاعات کے مطابق راجہ اشفاق سرور اپنی آئندہ انتخابی مہم کے سلسلے میں مری کی یونین کونسل گہل میں جلسہ سے خطاب کرنے جارہے تھے مردو خواتین پر مشتمل مشتعل افراد کی بڑی تعداد نے نیو مری پتریاٹہ بازار میں اشفاق سرور کی گاڑی روک لی اور گھاڑی پر انڈے اور ٹماٹر پھینکتے ہوئے زبردست نعرہ بازی کی مشتعل افراد پتریاٹہ چیئر لفٹ کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے مشتعل افراد کا موقف تھا کہ ایک طرف تو ان کے نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا جبکہ دوسری طرف علاقے میں پینے کے صاف پانی کے علاوہ سکول ، ہسپتال اورسڑک تک کی کوئی سہولت نہیں ہے ہر مرتبہ علاقے کے عوام سے ووٹ لے کر دوبارہ کبھی کسی کا پتہ تک نہیں کیا اہلیان علاقہ نے واضح کیا کہ اس علاقے میں دوبارہ آنے کی صورت میں مزید شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اس ضمن میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و آئندہ امیدوار این ای57صداقت عباسی نے آن لائن کو بتایا کہ اشفاق سرور کے ساتھ ان کے اپنے گھر میں عوامی رد عمل مکافات عمل ہے کیونکہ اشفاق سرور اور ان کی جماعت کی پالیسیاں انہیں عوام سے دور کرنے کے لئے کافی ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا مسکن ہونے کے باوجود مری کی یونین کونسل گہل آج بھی ایک پسماندہ ترین یونین کونسل ہے جہاں کے عوام صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کے لئے ترس رہے ہیں انہوں نے کہ آج یونین کونسل گہل کے عوام نے اشفاق سرور کے خلاف فیصلہ دے دیا آئندہ انتخابات میں پورے مری کے عوام ان کے خلاف فیصلہ سنائیں گے ۔