پاکستان تحریک انصاف نےامیدواروں کےحتمی انتخاب کافیصلہ کرلیا

پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس31مئی کوہوگا،جس کے بعد مختلف امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا،فواد چوہدری

ہفتہ 26 مئی 2018 22:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء) پاکستان تحریک انصاف نےامیدواروں کےحتمی انتخاب کافیصلہ کرلیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس31مئی کوہوگا،جس کے بعد مختلف امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کا وقت قریب آ چکا ہے ۔

سیاسی جماعتوں سمیت ملک کے اہم داروں نے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب سیاسی جماعتوں نے بھی انتخابات کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔اس حوالے سے جہاں مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی پاور شو کئیے جا رہے ہیں وہیں انکی جانب سے عوام کو راغب کرنے کے لیے اپنے اپنے منشور کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ اس موقع پر اس چیز کا بھی حتمی فیصلہ کیا جا رہا ہے کہ کون سا سیاسی نام کس سیاسی شخصیت کو پچھاڑنے کے لیے میدان میں اترے گا۔

(جاری ہے)

عام انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے بھی حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نےامیدواروں کےحتمی انتخاب کافیصلہ کرلیاہے۔پی ٹی آئی کی پارلیمانی کمیٹی کااجلاس31مئی کوہوگا۔ جس کے بعد مختلف امیدواروں کے حتمی ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ 31مئی کواسلام آباد،2اور3جون کوپنجاب،4جون کوفاٹااورکےپی کے امیدواروں کااعلان ہوگا۔5کوسندھ اور6 جون کوبلوچستان کےامیدواروں کا اعلان کیاجائے گا۔۔یاد رہے کہ آج صدر پاکستان ممنون حسین نے بھی انتخابات کے شیڈول کی سمری کا اعلان کر دیا ہے جس کے بعد سیاسی جماعتوں کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں تیز کئیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان میں عام انتخابات 2018 کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں عام انتخابات 2018 کی حتمی تاریخ کا اعلان صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے صدر مملکت کو عام انتخابات کے انعقاد کیلئے تین تاریخیں تجویز کی گئی تھیں۔ اب صدر مملکت ممنون حسین نے الیکشن کمیشن کی جانب سے تجویز کردہ تاریخوں میں سے 25 جولائی کی تاریخ کو چن لیا ہے۔ صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سمری وزیراعظم ہاوس کی جانب سے بھیجی گئی تھی۔ صدر مملکت نے وزیراعظم ہاوس کی جانب سے بھیجی گئی سمری کو منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔