وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی ملازمین کیلئے 3 سے بھی زائد ماہ کی تنخواہوں کے اعزازیہ کا اعلان

ہفتہ 26 مئی 2018 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء) وزیراعظم نے وفاقی ملازمین کیلئے 3 سے بھی زائد ماہ کی تنخواہوں کے اعزازیہ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطبق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی ملازمین کیلئے 5ماہ کی تنخواہوں کا اعزازیہ دے دیا ہے۔ یہ اعزازیہ پارلیمنٹ میں خدمات دینے والے ملازمین کو ملے گا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کو وزیراعظم کی جانب سے وفاقی ملازمین کیلئے تین ماہ کی تنخواہوں کے اعزازیہ کا اعلان کیا گیا تھا۔ جبکہ اب پارلیمنٹ میں خدمات دینے والے ملازمین کیلئے تین کی بجائے پانچ ماہ کی تنخواہوں کا اعزازیہ دیا گیا ہے۔ ماضی میں اضافی خدمات دینے والے ملازمین کو چار ماہ کا اعزازیہ ملتا تھا۔ جبکہ اب بھی موجودہ حکومت کے ختم ہونے سے چند روز قبل سرکاری ملازمین کیلئے اعزازیہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے آخری بجٹ میں ایک ماہ کے اعزازیئے کی منظوری دی ہے۔