سوشل میڈیا کا ہیروپولیس افسر

ہفتہ 26 مئی 2018 16:24

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء)آج کل ایک سکھ پولیس افسر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں پولیس افسر ایک لڑکے کو رش میں کھڑا لوگوں سے بچانے کی کوشش کررہاہے۔

(جاری ہے)

ہندوستانی ریاست اترکھنڈ میں ایک مسلمان لڑکا مندر میں ہندو لڑکی سے بات کرتا نظرآیا جس پر ہندو انتہا پسندوں نے اس لڑکے کو پکڑلیا۔ایسے میں سکھ پولیس افسر معاملے کو سلجھانے پہنچ گیا۔اور ہندوانتہا پسندوں کی کوششوں کے باوجود مسلمان نوجوان کو تشدد کا نشانہ بننے سے بچا لیا۔ مسلمان نوجوان پر مبینہ طور پر ہندو لڑکی سے ملاقات کا الزام تھا۔یہ وڈیو انٹرنیٹ پر مقبول ہورہی ہے۔