چین؛صدر شی جن پنگ کا " بگ ڈیٹا " کے حوالے سے عالمی تعاون کے فروغ پر زور

ہفتہ 26 مئی 2018 20:34

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء) چین کے صدر شی جن پنگ نے " بگ ڈیٹا " صنعت کی ترقی کے حوالے سے عالمی سطح پر تبادلے اور تعاون کے فروغ پر زور دیدیا ہے۔گزشتہ روز چینی صدر شی جن پھنگ نے صوبہ گوئی چو کے شہر گوئی یانگ میں شروع ہونے والی " انٹرنیشنل بگ ڈیٹا انڈسٹری ایکسپو 2018 " کے نام ایک تہنیتی خط میں ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ،بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت جیسی نیو جنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجیز کی تیز رفتار ترقی نے سماجی و اقتصادی ترقی ، ریاستی نظم و نسق ، سماجی انتظام اور تمام ممالک کے عوام کی زندگیوں پر نمایاں اور دور رس اثرات مرتب کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممالک بگ ڈیٹا کے شعبے میں پائے جانے والے مواقعوں سے مستفید ہونے کیلئے روابط و تعاون کو فروغ دیں،مذکورہ شعبے کی صحتمندانہ ترقی کو فروغ دیں اور ڈیٹا سیکیورٹی اور سائبر اسپیس انتظام جیسے چیلنجز سے نمٹیں۔

(جاری ہے)

چینی صدر نے کہاکہ چین بگ ڈیٹا کی ترقی کو نمایاں اہمیت دیتا ہے اور سب کیلئے جدید،مربوط،گرین اور کھلی ترقی کے وڑن کے تحت چین ایک قومی بگ ڈیٹا حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔

مذکورہ حکمت عملی کے تحت سائبر اسپیس کے شعبے میں چین کی مضبوطی،ڈیجیٹل چائنا اور سمارٹ معاشرے کی حوصلہ افزائی جیسے امور شامل ہیں جن کے ذریعے ملکی معیشت کو تیز رفتار ترقی سے اعلیٰ معیاری ترقی میں تبدیل کیا جائے گا۔چینی صدر نے کہا کہ ایکسپو کے شرکاء بگ ڈیٹا کے شعبے کے فروغ کیلئے دانشمندانہ تبادلہ خیال کر سکیں گے جس سے تمام لوگ مستفید ہو سکیں گے اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب سماج کے قیام میں مدد مل سکے گی

متعلقہ عنوان :