روس و سعودی عرب کا تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ

ہفتہ 26 مئی 2018 22:31

ریاض/ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء)روس اور سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور سعودی عرب نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار بڑھانے کے معاملے میں کوئی باہمی ڈیل ممکن ہے۔

(جاری ہے)

کہا جا رہا ہے کہ اس طرح جولائی تک تیل پیدا کرنے والے یہ دو بڑے ممالک تیل کی پیداوار بڑھا دیں گے۔ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ سن 2014 کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اس بلندی پر ہیں۔ جمعے کے روز روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا تھا کہ اگر خام تیل کی موجودہ قیمت 80 ڈالر فی بیرل سے کم ہو کر 60 ڈالر فی بیرل تک آتی ہے، تو روس اس پر مطمئن ہو گا۔