اسرائیلی ہٹ دھرمی و درندگی جاری و ساری،شام میں بمباری

حملے حمص صوبے میں فوجی اڈے اور قریبی علاقوں میں کیے گئے

ہفتہ 26 مئی 2018 22:31

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء)سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی ہٹ دھرمی و درندگی جاری و ساری ہے، اسرائیل نے شام میں موجود حزب اللہ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے،حملے حمص صوبے میں الضبعہ کے فوجی اڈے اور قریبی علاقوں میں کیے گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر اسرائیلی طیاروں نے وسطی شام میں حزب اللہ کے جنگجوں کو نشانہ بنایا ہے۔

لبنانی عسکری تنظیم حزب اللہ شامی صدر بشارالاسد کی حامی ہے اور اس کے جنگجو شامی تنازعے میں حکومتی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوا ہے کہ ان اسرائیلی حملوں میں کتنا جانی یا مالی نقصان ہوا ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ حملے حمص صوبے میں الضبعہ کے فوجی اڈے اور قریبی علاقوں میں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :