تباہ کن طوفان میکونو سعودی عرب سے ٹکرا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 22:08

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء) تباہ کن طوفان میکونو سعودی عرب سے ٹکرا گیا ہے۔ عرب میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز سمندری طوفان میکونُو کے اومان کے علاقوں سے ٹکرانے کے بعد خبردار کیا گیا کہ طوفانی بارشوں کا ایک سلسلہ سعودی عرب کو بھی اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے جس کے باعث مملکت کے بعض علاقوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

اس خدشہ کا اظہار موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے ادارے کی جانب سے کیا۔ ادارے کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان بحیرہ عرب میں شمال سے شمال مغربی علاقوں کی جانب 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ سمندری طوفان سعودی عرب کے کئی علاقوں میں ہفتہ سے لے کر منگل تک تیز طوفانی بارش کا باعث بن سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے موسمیاتی ادارہ اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے مختلف ذریعوں سے روزانہ کی بنیاد پر موسم کی رپورٹ اورپیشگی وارننگ پر مبنی الرٹ جاری کرے گا۔ تاکہ شہری ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنیکے لیے تیار اور باخبر رہ سکیں۔ اب موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تباہ کن طوفان میکونو سعودی عرب سے ٹکرا گیا ہے۔ سعودی عرب میں شہریوں کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کی تلقین کی گئی ہے۔