شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل بیٹھنے ، کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے،جنوبی کوریا ئی سربراہ

اتوار 27 مئی 2018 21:30

سیئول۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 27 مئی 2018ء) جنوبی کوریا کے سربراہ مون جے اِن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن سے گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مل بیٹھنے اور جزیرہ نما کوریا کو جوہری ہتھیاروں سے مکمل طور پر پاک کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

(جاری ہے)

اٴْدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ 12 جون کو کِم جونگ اٴْن سے سنگا پور میں ہونے والی ممکنہ ملاقات کے حوالے سے مذاکرات خوش آئند ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پانمنجٴْوم میں ہونے والی دونوں کوریائی رہنماؤں کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی تھی۔