ْہسپانوی بحریہ نے 366 مہاجرین کو غیر قانونی یورپ تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران ریسکیو کیا

اتوار 27 مئی 2018 21:30

میڈرڈ۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 27 مئی 2018ء) ہسپانوی بحریہ نے رواں ہفتے کے اختتام پر 366 مہاجرین کو غیر قانونی انداز میں بحیرہ روم کے راستے یورپ تک پہنچنے کی کوششوں کے دوران ریسکیو کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز نو مختلف کشتیوں سے 293 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچایا گیا جبکہ گزشتہ روز اتوار کو چار کشتیوں پر سوار 73 مہاجرین کو ریسکیو کیا گیا۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق بحیرہ روم عبور کر کے غیر قانونی طریقے سے یورپ پہنچنے کی کوشش کے دوران اس سال اب تک 636 مہاجرین ڈوب کر ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔ سن 2018ء میں اب تک 22,439 تارکین وطن پناہ کے لیے یورپ پہنچے ہیں۔