لاہور،ڈی پورٹ ہونے والے 3 پاکستانی گرفتار

ہفتہ 26 مئی 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ ہفتہ 26 مئی 2018ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے مختلف ممالک سے مختلف پروازوں کے ذریعے ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والے تین پاکستانی مسافروں کو گرفتار کر لیا ہے اور انہیں جیل بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام کے مطابق ڈی پورٹ ہو کر لاہور پہنچنے والا نارروال کا رہائشی صادق جو کہ گوجرانوالہ کے ایف آئی اے کو مطلوب تھا کو گرفتار کر لیا گیا، علاوہ ازیں سائوتھ افریقہ سے بے دخل ہو کر لاہور پہنچنے والے جبکہ اوکاڑہ کے عمران اور ملزم عبدالمجید شامل ہیں۔ جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔