آنے والے دنوں میں گرمی کی شدت کم ہوگی یا نہیں، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان

اتوار مئی 10:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، بالائی پنجاب، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پرہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابقگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ہے جبکہ اس دوران مری میں 02 ملی میٹر اور منگلہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments