پاکستان نے فاٹا انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا

فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے ،ْترجمان دفتر خارجہ

اتوار 27 مئی 2018 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 27 مئی 2018ء)پاکستان نے وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقہ جات (فاٹا) کے خیبرپختونخوا میں انضمام کو رد کرنے کے افغان حکومت کے بیان کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاکہ فاٹا انضمام پر پاکستانی پارلیمان کا فیصلہ عوامی امنگوں کے عین مطابق ہے۔ترجمان نے کہاکہ افغانستان کا عدم مداخلت کے اصولوں پر عمل نہ کرنا افسوس ناک ہے۔یاد رہے کہ فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام سے متعلق قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بل منظور کرلیا ہے تاہم گزشتہ روز افغان میڈیا نے بذریعہ سوشل میڈیا بتایا کہ حکومت نے اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔