نگراں وزیراعظم کے معاملے میں اصل رکاوٹ کون؛ حیرت انگیز نام سامنے آ گیا

نگراں وزیراعظم کے معاملے کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کنٹرول کر رہی ہیں،معروف کالم نگار کا دعوی

اتوار مئی 13:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)معروف کالم نگار خاور گھمن کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم کے معاملے کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کنٹرول کر رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معروف کالم نگار خاور گھمن کا اپنے ایک کالم نگران وزیراعظم کے انتخاب میں رکاوٹ کون؟ میں کہنا ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ میں نگران وزیر اعظم کے معاملے پہ اندرونخانہ کیا ہو رہا ہے ؟ میر ی اطلاع کے مطابق دونوں خورشید شاہ اور خاقان عباسی نہ صرف پر امید تھے بلکہ ایک سطح پر متفق ہونے کا ارادہ کر چکے تھے ۔

اپنے تئیں دونوں نے کوشش بھی کی لیکن جن لوگوں کے ہاتھ میں نگراں وزیراعظم کی ڈوریاں ہیں۔ گڑ بڑ وہاں سے ہو رہی ہے ۔مریم صفدر جو آجکل ان تمام معاملات پر والد صاحب کا ہاتھ بٹا رہی ہیں کسی صورت بھی خاقان عباسی کو اپنے تئیں فیصلہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گی ۔

(جاری ہے)

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے حالات بھی زیادہ مختلف نہیں ہیں ۔خورشید شاہ جو مرضی کہتے پھریں فیصلہ آصف زرداری نے کرنا ہے ۔

خورشید شاہ اور آصف زرداری صرف مہرے ہیں ۔ ایک معتبر ذرائع کے بقول مریم صفدر نگراں وزیراعظم کو پوری طرح کنٹرول کررہی ہیں۔اب چند دن باقی ہیں پتہ چل جائے گا کہ یہ کام سیاسی جماعتوں نے کرنا ہے یا پھر 2013ء کی طرح الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ؟اگر ایسا ہوا تو جمہوریت کش عمل تصور کیا جائے گا۔عوام یہ سوال پوچھنے میں ضرور حق بجانب ہونگے 446پارلمنٹرینز(342ممبرز آف نیشنل اسمبلی اور 104سینیٹرز) مل کر بھی نگران وزیر اعظم کا انتخاب جس کا کام صرف دو تین ماہ حکومت چلانا ہے نہیں کر سکے تو ہمیں ایسی جموریت چاہئے کیا؟ ایسے جمہوریت پسند جو اپنے الیکشن کو بھی اچھی طرح سے نہ سنبھال سکیں۔

لہٰذا بہت ہی اچھا ہو کہ نگران وزیراعظم کا نام سیاسی عمل کے نتیجے میں سامنے آئے بصورت دیگر یہ کام ایک بار پھر الیکشن کمیشن کو سونپ دیا جائے گا ۔گو کہ سیاست دان اگرنگران وزیر اعظم کے چنائو میں ناکام ہو جاتے ہیں تو آئینی طور پر یہ کام الیکشن کمیشن کو کرنا ہے ۔پھر بھی یہ عمل متنازع ہو جائے گا۔

Your Thoughts and Comments