بطور نگران وزیراعظم نامزدگی کا پتہ میڈیا سے چلا،جسٹس (ر) ناصر الملک

نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد میڈیا کو بیانیہ سے آگاہ کروں گا،صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت

پیر 28 مئی 2018 22:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء)سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ناصر الملک نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کیلئے میرا نام منتخب ہونے کا پتہ میڈیا سے چلا ہے ،نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد صحافیوں کو بلا کر بیانیہ سے آگاہ کروں گا۔

(جاری ہے)

پیر کے روز جسٹس(ر)ناصر الملک نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صحافیوں سے عیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران وزیراعظم کی نامزدگی کا پتہ میڈیا سے چلا ہے لیکن ابھی تک نوٹیفکیشن نگران وزیراعظم کے حوالے سے جاری نہیں ہوا ہے اس لئے بات نہیں کرسکتا،جیسے ہی نام کا نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو میڈیا کو خود بلا کر بیانیہ سے آگاہ کروں گا۔