وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نی5 سالہ اقتصادی کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی

سالہ دور اقتدارمیں ووٹ کو عزت دی ہے ، یہی ہمارا انتخابی نعرہ ہوگا ۔ نیب نے حکومت کو مفلوج کر دیا ہے اس طرح حکومتیں نہیں چل سکتیں ، سول و عسکری تعلقات بہتر ہیں تاہم اس طرح کے معاملات پرایک قومی ڈائیلاگ ہونا ضروری ہے، وزیراعظم

پیر 28 مئی 2018 22:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نی5 سالہ اقتصادی کارکردگی کی رپورٹ پیش کردی ۔ انہوں نے کہا کہ 5 سالہ دور اقتدارمیں ووٹ کو عزت دی ہے ، یہی ہمارا انتخابی نعرہ ہوگا ۔ نیب نے حکومت کو مفلوج کر دیا ہے اس طرح حکومتیں نہیں چل سکتیں ، سول و عسکری تعلقات بہتر ہیں تاہم اس طرح کے معاملات پرایک قومی ڈائیلاگ ہونا ضروری ہے ۔

گزشتہ روز وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5سالہ معاشی اہداف اور کامیابیوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2013ء میں صنعتی ترقی اعشاریہ 75 فیصد تھی جبکہ2018 میں 5 فیصد سے بڑھ چکی ہے ، زراعت کے شعبے میں بڑھوتری کی شرح 3.8فیصد ہے ، خدمات کے شعبے میں گروتھ 1.3فیصد تھی جو 2018میں 6.4فیصد ہے ،2013میں چاول کی پیداوار 5.4ملین ٹن تھی اور اب 7.44ملین ٹن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کپاس کی پیداوار میں ماضی کی نسبت کمی آئی ہے 2013مہنگائی بڑھنے کی شرح 7.75فیصد تھی جبکہ رواں سال مہنگائی بڑھنے کی شرح 3.77فیصد ہے جس کا مطلب ہے کہ مہنگائی بڑھنے کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے ۔

ترسیلات زر میں 40فیصد سے زائد اضافہ ہو ا ہے ،2013میں غیر ملکی زد مبادلہ کے ذخائر 11.26ڈالر تھے جو کہ رواں سال 16.23ارب ڈالر پر آئے ہیں ،نجی سرمایہ کاری 2.2سے بڑھ کر 3.7ٹریلین ڈالر پر آئی ، 2013میں فی کس آمدن 1234ڈالر تھی اب بڑھ کر 1641ڈالر پر آگئی ہے مخصولات کی وصولی میں 6.5فیصد اضافہ ہوا جبکہ شرح سود 9فیصد سے کم ہو کر 6.5فیصد پر آچکی ہے ۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے ، فاٹا کا پراسس چل پڑا ہے جو اپنے وقت پر بتدریج مکمل ہوگا