ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک میں دھماکہ ، متعدد افراد زخمی

دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا،دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا

پیر 28 مئی 2018 20:05

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء):ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک میں دھماکہ ہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ابھی تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا جبکہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں نے ماہ مبارک کی مقدس ساعتوں میں بھی اپنے گھناونے اور سیاہ کرتوتوں سے کنارہ کشی اختیار نہیں کی۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کچھ دیر پہلے ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔پولیس اور متعلقہ اداروں کی جانب سے جگہ کا تعین کرنے پر معلوم ہوا کہ ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی سی چوک میں دھماکہ ہوا ہے۔دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا اس لئیے یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے سے قریبی دکانوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکاروں سیمت 4افراد زخمی ہو چکے ہیں۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور متعلقہ ادارے موقع پر پہنچ گئے ہیں۔امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئیے جا رہے تھے۔دھماکے سے زمین میں 5 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔دھماکہ پولیس وین کے قریب ہوا جبکہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب تھا۔تاہم دھماکے کے حوالے سے مزید شواہد اکٹھے کئیے جا رہے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :