ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ کی 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کا امکان روشن

کم جونگ ان چاہتے ہیں کہ امریکی ہم منصب سے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات شیڈول کے مطابق ہو، کم جونگ ان امن اور خوشحالی کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ٹرمپ سے ملاقات کئی دہائیوں کے تصادم کے خاتمے کا تاریخی موقع ہے،جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کی میڈیا سے گفتگو

اتوار مئی 21:20

؂سیئول(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار مئی ء)جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر چاہتے ہیں کہ ان کی امریکی ہم منصب سے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات شیڈول کے مطابق ہو، کم جونگ ان امن اور خوشحالی کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں، وہ جانتے ہیں کہ ٹرمپ سے ملاقات کئی دہائیوں کے تصادم کے خاتمے کا تاریخی موقع ہے۔

جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ شمالی کوریا کے سپریم لیڈر چاہتے ہیں کہ ان کی امریکی ہم منصب سے 12 جون کو سنگاپور میں ہونے والی ملاقات شیڈول کے مطابق ہو۔مون جے ان نے کہا کہ کم جونگ جانتے ہیں کہ ٹرمپ سے ملاقات کئی دہائیوں کے تصادم کے خاتمے کا تاریخی موقع ہے اور انہوں نے ملاقات کے دوران جنگ اور تصادم کے خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کم جونگ ان امن اور خوشحالی کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں، اگر ضرورت پڑی تو کم جونگ ان سے دوبارہ ملاقات پر اتفاق ہوا ہے۔یاد رہے کہ شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان سربراہ ملاقات کے لیے جنوبی کوریا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں جنوبی کوریا کے سربراہ نے چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی ملاقات کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments