امریکی سفارتخانے کو مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا غلط فیصلہ ،اس پر افسوس ہے، فرانسیسی صدر

اتوار 27 مئی 2018 21:20

سینٹ پیٹرز برگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 27 مئی 2018ء) فرانس کے صدرایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ہمیں خطے کو عدم استحکام کی جانب نہیں دھکیلناچاہیے اسرائیل میں امریکہ کا اپنے سفارتخانے کومقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنا ایک غلط فیصلہ تھا ، اس پر افسوس ہے ۔

(جاری ہے)

سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب میں فرانسیسی صدرنے کہاکہ ہمیں خطے کو عدم استحکام کی جانب نہیں دھکیلناچاہیے۔

فلسطین کے مسئلے کے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے صدر میکرون نے کہا کہ فرانس اس اصول پر کار بند ہے اور اس نے وہاں پر مقیم عوام کو فراموش نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانوں کے امن وآشتی کے ماحول میں زندگی بسر کرنے والے دو ریاستی حل کے معاملے پر مذاکرات ہونے چاہییں، اس بنا پر سفارتخانے کی منتقلی ایک صحیح اور ذی فہم فیصلہ نہیں ہے، جس پر ہمیں کافی افسوس ہے۔