ْ افغانستان کے صوبے ہلمند میں فوجی چھاؤنی میں خود کش کار بم حملیہ، 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے

اتوار 27 مئی 2018 21:30

کابل۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 27 مئی 2018ء) افغانستان کے صوبے ہلمند میں ایک فوجی چھاؤنی میں ہوئے خود کش کار بم حملے میں 2 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک کے مطابق ناد علی ضلع میں ہونے والے اس بم حملے میں 4 دیگر فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔ تاہم ایک مقامی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حملے میں 17 فوجی ہلاک جبکہ 21 زخمی ہوئے۔ حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔