عمان میں سمندری طوفان میکونو کے سبب 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق

اتوار 27 مئی 2018 21:30

عمان۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 27 مئی 2018ء) عمان میں سمندری طوفان میکونو کے سبب کم از کم 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ 8 ملاح ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ سمندری طوفان جمعے کے روز عمان کے جنوبی حصوں جبکہ ایک روز قبل یمن کے ساحلی علاقے سقوطرہ سے ٹکرایا تھا۔ مقامی حکام کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ان ہلاک شدگان میں 5 یمنی اور 2 بھارتی ملاح بھی شامل ہیں جبکہ 8 بھارتی ملاح تاحال لاپتہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :