اسلام آباد ، ماہ صیام کا پہلا عشرہ گزرنے کے باوجود بھی حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی

شارٹ فال 4500 میگاواٹ تاحال برقرار، ڈیموںمیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہائیڈرو توانائی میں 2500 میگاواٹ پیداوار میںکمی کا بھی سامنا ذرائع

اتوار 27 مئی 2018 23:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ اتوار 27 مئی 2018ء) ماہ صیام کا پہلا عشرہ گزرنے کے باوجود بھی حکومت لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہو گئی ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4500 میگاواٹ تاحال برقرار ڈیموںمیں پانی کی کمی کی وجہ سے ہائیڈرو توانائی میں 2500 میگاواٹ پیداوار میںکمی کا بھی سامنا ذرائع کے مطابق ملک میں اب بھی 4500 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا جس کی وجہ سے ماہ صیام میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے زیادہ تر لوڈشیڈنگ جنوبی پنجاب سندھ کے پی کے اوربلوچستان میں کی جا رہی ہے صارفین کو روزانہ 4 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے گھریلو صارفین کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

(جاری ہے)

اگر اندسٹری کو بھی پوری بجلی فراہم کی جاتی تو لوڈشیڈنگ کا دورانہ زائد ہو سکتاتھا۔وزارت توانائی ڈویژن ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کچھ منصوبوں کا افتتاح کر دیا گیا ہے لیکن وہاں سے بجلی۔۔۔ ابھی تک نہیںہو رہی ہے اس وقت ملک میںبجلی کی پیداوار 18250 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی ڈیمانڈ 22750 میگاواٹ ہے اگر ہائیڈرو توانائی سے پوری بجلی کی پیداوار شروع ہوئی تو بھی لوڈشیڈ نگ میں کمی ہو سکتی ہے۔