اپنے خاندان کا تیسرا فرد ہوں جو اسپیکر بنا ،آغا سراج درانی

یہ اسمبلی وہ ہے جس نے پاکستان بنایا یہ وہ ایوان ہے جہاں قائد ملت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی،اسپیکر سندھ اسمبلی

پیر 28 مئی 2018 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء)سندھ اسمبلی کے الوادعی اجلاس میں ارکان سندھ اسمبلی کی کارگردگی کوسراہتے ہوئے اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ میں اپنے خاندان کا تیسرا فرد ہوں جو اسپیکر بنا میں پارٹی قیادت کا شکرگذارہوں کہ مجھے اسپیکرمنتخب کرایا انہوں نے کہاکہ یہ اسمبلی وہ ہے جس نے پاکستان بنایا یہ وہ ایوان ہے جہاں قائد ملت نے قومی اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کی لڑائی جھگڑا شور شرابہ دنیا بھر کے ایوانوں میں ہوتا ہے،یہ وہ جگہ ہے جہاں پارلیمنٹیرین سیکھتے ہیں،حزب اقتدار اور حزب اختلاف دونوں پر فخر ہے میری پارٹی قیادت نے مجھے مختلف اسائمنٹس دیئے انہوں نے کہاکہ اسپیکر شپ کے دوران میرا وزن کم ہوا ہے میں نے بیس پاونڈ وزن کم کیا ہے،ڈاکٹر دس پاونڈ مزید وزن کم کرانا چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سابق وزیر اعلی قائم علی شاہ سے میں نے بہت سیکھا ہیمیری لیڈر محترمہ بے نظیر بھٹو نے میری راہنمائی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحول دیکھ کر قدم اٹھاو میں نے برداشت کا سبق جیل میں سیکھا،میں نے آصف زرداری کے کہنے پر جیل میں قرآن بمع ترجمہ پڑھا،جیل میں آصف زرداری نے تسبیح اور جائے نماز بھیجی انہوں نے ارکان کوتاکید کی کہ صبر کرنا سیکھ جائیں تو سارا مسئلہ حل ہو جائے گا اسپیکرکا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر کا شکر گزار ہوں بہت تعاون کیا میری وجہ سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو معزرت چاہتا ہوں اسپیکر سندھ اسمبلی نے اسمبلی اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔اورکہاکہ کسی کے لئے کبھی برا نہیں سوچنا چاہئیہمارے بڑے کہتے ہیں نیت ہوتی ہے اور نیت کی مار بھی ہوتی ہے۔