قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کا اعلی سطحی اجلاس

چئیرمین نیب کی آپریشن اور پراسکیوشن ڈویژن کو تمام شکایات کی انکوائریاں 10 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت

پیر مئی 20:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں نیب کے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چئیرمین نیب نے آپریشن ڈویژن اور پراسکیوشن ڈویژن کو ہدایت کی کہ نیب آرڈیننس قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے تمام شکایات کی جانچ پڑتال ، انکوائریاں اور انوسٹی گیشن کو میرٹ ، شفافیت ، شواہد اور پہلے سے طے شدھ طریقہ کارکے مطابق 10 ماہ کے مقرر کردہ قت کے اندر مکمل کریں ، اس سلسلہ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چئیرمین نیب نے نیب لاہور میں 161 انکوائریاں، 47 انوسٹی گیشنز، نیب کراچی میں 173 انکوائریاں، 119 انوسٹی گیشنز، نیب خیبر پختونخواہ میں105 انکوائریاں، 26 انوسٹی گیشنز، نیب بلوچستان میں85 انکوائریاں، 23 انوسٹی گیشنز، نیب راولپنڈی میں 102 انکوائریاں،40 انوسٹی گیشنز، نیب ملتان میں 18 انکوائریاں، 13 انوسٹی گیشنز اور نیب سکھر میں 95 انکوائریاں اور 20 انوسٹی گیشنز مقررہ وقت کے اندر قانون اور شواہد کی بنیاد پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف احتساب عدالتوں میں 1216 بدعنوانی کے ریفرنسزکی بھی موثر پیروی کی ہدایت کی تاکہ بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جا سکے اور قوم کے اربوں روپے مبینہ طور پر بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائے جا سکیں۔چئیرمین نیب نے کہا کہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ پوری قوم کی آواز ہے۔ نیب کے افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے اپنی تمام توانائیاں اور وصول قانون کے مطابق استعمال کررہے ہیں۔

Your Thoughts and Comments