الیکشن کمیشن نے چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف ایکشن لے لیا

الیکشن کمیشن کی بھرتیوں پرپابندی کےباوجودتعیناتی پروزارت اطلاعات سےوضاحت طلب

منگل 29 مئی 2018 18:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء):الیکشن کمیشن نے چئیرمین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف ایکشن لے لیا۔ الیکشن کمیشن کی بھرتیوں پرپابندی کےباوجودتعیناتی پروزارت اطلاعات سےوضاحت طلب کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق لیکشن کمیشن کی بھرتیوں پرپابندی کےباوجود چئیرمین پیمرا کی تعیناتی پروزارت اطلاعات سےوضاحت طلب کر لی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تعیناتی بھرتی پرعائدپابندی ختم کرنےکےبعدعمل میں لائی جاسکتی ہے۔چیئرمین پیمراکی تعیناتی کی درخواست الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھی لیکن الیکشن کمیشن نےقبول نہیں کی تھی۔یاد رہے کہ دو روز قبل وفاقی حکومت نے مرزا سلیم بیگ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کا چیئرمین تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مرزا سلیم بیگ کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

چیئرمین تعیناتی سے پہلے مرزا سلیم بیگ وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات میں بحیثیت پرنسپل انفارمیشن آفیسر(پی آئی او) فرائض انجام دے رہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ برس نے احمد منیر نامی شخص نے ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تعیناتی کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے اعتراض اٹھایا تھا کہ ابصار عالم کا پے اسکیل، منیجمنٹ پوزیشن ون ہے اور وہ ماہانہ 15 لاکھ روپے تنخوا وصول کر رہے ہیں جبکہ ملک میں اس اسکیل کی زیادہ سے زیادہ تنخواہ چار لاکھ 50 ہزار ہے۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ابصار عالم کی بطور چیئرمین پیمرا تقرری اقربا پروری اور میرٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔اس درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں ہونے والی سماعت فیصلہ سنایا گیا ۔ لاہور ہائی کورٹ نے 18 دسمبر2017 کو درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ابصارعالم کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا  تھا۔