اداکارمصطفیٰ قریشی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے

مصطفیٰ قریشی نےپی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ خرم شیرزمان سےملاقات کےبعد کیا

بدھ 30 مئی 2018 00:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء):اداکارمصطفیٰ قریشی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ مصطفیٰ قریشی نےپی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ خرم شیرزمان سےملاقات کےبعد کیا۔ تفصیلات کے مطابق 2018 پاکستان میں عام انتخابات کا سال ہے۔جیسے جیسے انتخابات قریب سے قریب تر آ رہے ہیں سیاسی جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ چکا ہے اور سیاسی کارکنان اور رہنما اپنے اپنے ذاتی اور سیاسی مفادات کے تحت سیاسی وفاداریاں تبدیل کررہے تو دوسری جانب متعلقہ اداروں نے بھی انتخابات کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ایک سال کے اندر اندر تحریک انصاف نے جس طرح سے پاکستانی سیاست میں قدم جمائے ہیں اور اپنی سیاسی ساکھ کو مضبوط کیا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کم ہی مثال ملتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک جانب تحریک انصاف کی مضبوط ہوتی ہوئی سیاسی پوزیشن تو دوسری جانب اسکی حریف جماعتوں کی گرتی ہوئی ساکھ نے تحریک انصاف کو پاکستانی سیاست کی چوٹی کی جماعت بنا دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کو ایک ہی دن میں 2 بڑی سیاسی کامیابیاں مل گئیں۔اداکارمصطفیٰ قریشی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ مصطفیٰ قریشی نےپی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ خرم شیرزمان سےملاقات کےبعد کیا۔اس سے پہلے مصطفیٰ قریشی کی سیاسی وفاداریاں پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھیں۔مصطفیٰ قریشی نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر زمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان تبدیلی کی طرف گامزن ہے جبکہ مصطفیٰ قریشی نے بھی عمران خان کی قیادت میں بھرپور سیاسی سفر جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ اس سے پہلے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے علی اصغر منڈا نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔