سعودی عرب، ماں کی تدفین کے 4گھنٹے بعد بیٹا چل بسا

پیر مئی 09:40

ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء) سعرودی عرب میں اپنی ماں کی تدفین کے 4گھنٹے بعد ہی 60 سالہ بیٹا بھی چل بسا۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق ریاض شہر کا مقامی شہری شیخ سلیمان القنیطیر تراویح کے بعد النسیم قبرستان میں اپنی ماں کی تدفین کے بعد گھر پہنچے۔ 4گھنٹے بھی نہ گزرے تھے کہ اچانک بے ہوش ہوکر گرے اورجان جاں آفریں کے حوالے کردی۔ وہ قرآن کریم کے معلم اور مسجد السلام کے امام تھے۔ سوگواروں میں 10بیٹے چھوڑے ہیں۔ رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ان کو اپنی والدہ سے بے پناہ محبت تھی اور وہ ماں کی کو جدائی کو برداشت نہیں کر پائے۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments