شام تخفیف اسلحہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا صدر ملک بن گیا

پیر مئی 16:26

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)شام تخفیف اسلحہ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس کا صدر ملک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس میں بتایاگیاکہ اقوام متحدہ کے مطابق شامی صدر بشارلاسد کا ایک نمائندہ اگلے چار ہفتوں تک جنگی ہتھیاروں کے خاتمے کے اس واحد مستقل ادارے کی سربراہی کرے گا۔ شامی حکومت پر اپنے ہی ملک میں کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام ہے، جسے وہ مسترد کرتی ہے۔ شام کو یہ صدارت دیے جانے پر شدید احتجاج بھی کیا گیا ۔ اقوام متحدہ کے ادارے ’کانفرنس آن ڈِس آرمامنٹ‘ کا دفتر جنیوا میں قائم ہے۔

Your Thoughts and Comments