میری لینڈ میں بارشوں کے بعد سیلاب نے ہر طرف تباہی مچادی

سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیا،ایلیکاٹ سٹی میں ایمرجنسی نافذ

پیر مئی 16:26

میری لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)بارشوں کے باعث جہاں ایک جانب موسم خوشگوار ہوجاتا ہے وہیں یہ تباہی اور نقصانات کا باعث بھی بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی ریاست میری لینڈ میں بھی گذشتہ روز ہونے والی شدید بارشوں کے باعث سڑکوں پر جمع ہونے والا پانی سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرگیاہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق اس دوران سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں جبکہ سینکڑوں مکانات بھی سیلاب سے متاثر ہوئے ۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایلیکاٹ سٹی میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

Your Thoughts and Comments