بھارت، زلزلہ آنے کی افواہ ، افراتفری میں 58افراد زخمی

پیر مئی 17:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر مئی ء)بھارتی صوبہ بہار میں زلزلہ آنے کی افواہوں سے افراتفری میں 58افراد زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی صوبہ بہار کے مختلف شہروں سے نالاندہ میں منعقدہ ایک امتحان میں شرکت کے لیے جانے والے سینکڑوں طلبا مذکورہ اسٹیشن پر رات بسر کر رہے تھے۔بھارت میں ایک ریلوے اسٹیشن پر لوگوں کے درمیان زلزلہ آنے کے دعوے باعث پیدا ہونے والی افراتفری میں کم ازکم 58 طلبا زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

متعلقہ ریلوے اسٹیشن کے اہلکار پرکاش پسوان کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ہفتے کی شب صوبہ بہار کے مختلف شہروں سے نالاندہ میں منعقدہ ایک امتحان میں شرکت کے لیے جانے والے سینکڑوں طلبا مذکورہ اسٹیشن پر رات بسر کر رہے تھے کہ رات گئے 2 بجے وہاں پر آویزاں ایک بورڈ کے گرنے سے طلبا کے درمیان زلزلہ آنے کی سوچ پیدا کرنے کا موجب بنا۔جس کے بعد افراتفری مچ گئی ، اس دوران وہاں پر محو نیند 58 طلبا زخمی ہو گئے جنہیں اسپتالوں میں زیر ِ علاج لے لیا گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments