ایران و اسرائیل مابین خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا ،بڑے اسلامی ملک کا ثالثی کردار

ایران نے مغربی شام میں جھڑپوں سے دور رہینے کی حامی بھر لی،اسرائیل بھی ایران مخالفت سے باز رہے گا

پیر 28 مئی 2018 20:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء) ایران اور اسرائیل مابین خفیہ ملاقاتوں کا سلسلہ چل نکلا ہے، دونوں ممالک مابین عمان حکومت ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے، ایران نے مغربی شام میں جھڑپوں سے دور رہینے کی حامی بھر لی۔غیر ملکی میڈیا نے سعودی عرب کے لندن سے شائع ہونے والے اخبار " ایلاف" ک۷ے حوالے سے کہا ہے کہ ایرانی اور اسرائیلی حکام نے اردن کے دارلحکومت عمان میں خفیہ ملاقات کی جس میں جنوب مغربی شام میں جھڑپوں سے دور رہنے کیلیے ایران نے حامی بھر لی ہے۔

دعوی کیا گیا ہے کہ ایرانی اور اسرائیلی حکام نے اردن کے دارلحکومت عمان میں خفیہ ملاقات کی جس میں جنوب مغربی شام میں جھڑپوں سے دور رہنے کیلیے ایران نے حامی بھر لی ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کے لندن سے شائع ہونے والے اخبار " ایلاف" نے اپنے باوثوق ذرائع سے خبر دی ہے کہ عمان میں متعین ایرانی سفیرمجتبی فردوسی سمیت ایرانی حفاظتی اداروں کے ایک وفد نے اسرائیلی خفیہ تنظیم" موساد " کے نائب سربراہی وفد سے عمان کے ایک ہوٹل میں ملاقات کی جس میں اردن نے بھی ثالثی ادا کی ۔

اس ملاقات میں ایران سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ جنوب مغربی شام کے علاقوں میں جھڑپوں سے پرہیز کرے جس کے جواب میں اسرائیلی وفد نے بھی ایرانی حکام کو یقین دلایا کہ اس صورت میں وہ بھی جوابی کاروائی سے خود کو روکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاہدے پر فوری طور پر ایران کی طرف سے ہاں کرنا، اسرائیل کو چونکا چکا ہے۔