وفا قی دارالحکومت اسلام آباد کیلئے ہنگامی ریڈ الرٹ جاری

وفا قی دارالحکو مت کی سیکو ر ٹی کو انتہا ئی سخت کر دی گئی، سیکور ٹی فول پر وف بنا نے، شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے اضا فی نفری تعینا ت کر دی گئی ، مو با ئل پٹر ولنگ کیلئے گھڑ سوار دستے بھی لگا دئیے گئے

پیر 28 مئی 2018 19:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء) وفا قی دارالحکو مت کی سیکو ر ٹی کو انتہا ئی سخت کر دیا گیا ہے ،سیکور ٹی کو فول پر وف بنا نے اور شہر یو ں کے جا ن و ما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کیلئے اضا فی نفری تعینا ت کر دی گئی ہے شہرکی مختلف ما ر کیٹوںاور تجا رتی مراکز میں سیکور ٹی کو بڑ ھا دیاگیا ہے، مو با ئل پٹر ولنگ کے لیے گھوڑ سوار دستے بھی لگا دئیے گئے ہیں ، اس کے سا تھ ساتھ فٹ پٹر ولنگ کے لیے علیحدہ سے پولیس ملازمان کو تعینا ت کر دیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق آئی جی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطا ن اعظم تیموری کی خصوصی ہد ایا ت پر ایس ایس پی آپر یشنز اسلام آبا د نجیب الر حمان بگو ی نے اسلام آ باد کی مختلف ما ر کیٹوں اور تجا رتی مراکز جن کے سُپر ما ر کیٹ ، جنا ح سُپر ما ر کیٹ ، کو ہسار ما ر کیٹ ، بلیو ایر یا ، ڈی واٹسن تا سیو ر فورڈ ، آ بپا رہ مار کیٹ ، ایف ایٹ مر کز ، ایف ٹین مرکز ، ایف الیو ن مرکز ، نیو آ بپا رہ ما ر کیٹ ، آئی ٹین مرکز ، آئی ایٹ مر کز میں گھوڑسوار پولیس ملازمین کی ڈیو ٹی لگا دی گئی ہے ، اور اس کے ساتھ ساتھ فٹ پٹر ولنگ کے لیے الگ سے جو ان سے ما مو ر کردیا گیا ، ایڈ یشنل ایس پی اسلام آ باد ڈاکٹر مصطفی تنو یر نے بتا یا کہ یہ ڈیو ٹیا ں رمضا ن المبا رک میں رش کے دوران چیکنگ کو یقینی بنا نے میں مدد گا ر ثابت ہو گی ان ڈیو ٹیو ں کو زونل ایس پیز ، اور سب ڈویژنل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز خو د چیک کر یں گے اور ان کو ڈیو ٹی سے متعلق خصوصی بر یفنگ بھی دیں گئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی اسلام آ باد نے تما م افسران کو ہدا یا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ رمضا ن المبا رک میں سیکور ٹی ڈیو ٹی کو مزید مو ثر بنا یا جا ئے ، پٹر ولنگ کو مزید سخت کیا جا ئے ، داخلی و خا رجی راستو ں پر سخت چیکنگ کی جا ئے ، جر ائم کے خا تمہ کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا ئے جا ئیں ، انہو ں نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :