لاہور ائیرپورٹ پر سیکورٹی فورسز کا ہنگامی ایکشن

لاہور سے عمرے کی ادائیگی کیلئے جانیوالے میاں بیوی سے 3 کلو ہیروئن برآمد، ہیروئن کی مالیت لاکھوں روپے ، خوشاب کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

پیر 28 مئی 2018 19:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس نے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے جوڑے سے لاکھوں روپے مالیت کی 3 کلو ہیروئن برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے اہلکاروں نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سعودی عرب ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والے میاں بیوی کے سامان سے 3کلوہیروئن برآمد ہوئی جس کی مالیت عالمی منڈی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔اینٹی نارکوٹکس حکام کے مطابق خوشاب کے رہائشی میاں بیوی کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔