وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال کا سندھ پولیس کے نام الوداعی پیغام

پیر 28 مئی 2018 23:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ پیر 28 مئی 2018ء) وزیرداخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا کہ پی پی پی قیادت پاکستان آرمی رینجرز قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں، میڈیا اور سندھ کے عوام نے وزیر داخلہ سندھ کے عہدے کے دوران جملہ اقدامات اور ترجیحات میں آپ تمام کے تعاون اور سپورٹ کا انتہائی مشکور وممنون ہوں۔

(جاری ہے)

انہوں نے سندھ پولیس کے نام اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ مجھے آپ جیسے افسران اور جوانوں کی قیادت کرنے پر فخر ہے اور یہ بات میرے لیئے باعث اعزاز بھی ہے کہ صوبے میں امن وامان کے حالات اور صورتحال پر کنٹرول اور پاکستان میں اسں صوبے نام نمایاں کرنے جیسے اقدامات میں آپ میری ٹیم کا حصہ تھے۔

ہم سب نے ملکر ایک ٹیم کی حیثیت میں تمام تر حالات وصورتحال کا خلوص نیت اور پیشہ ورانہ مہارت سے مقابلہ کیا اور تفویض کردہ فرائض انتہائی دل جمعی کے ساتھ انجام دیئے۔انہوں نے کہا کہ میں آپ تمام کی سپورٹ اورسخت محنت سے میرا ساتھ دینے پرشکر گذار ہوں کہ جس کے باعث میں نے بحیثیت وزیرداخلہ سندھ کے عہدے کی مدت کی تکمیل کامیابی کے ساتھ کی۔