لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیاگیا،نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نےاسددرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی تھی

منگل 29 مئی 2018 20:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء)پاکستان میں پہلی مرتبہ کسی سابق آئی ایس آئی چیف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ،اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نےاسددرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی تھی۔تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں شامل کردیاگیا۔

وزرات داخلہ نےاسددرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکانوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ نےاسددرانی کانام ای سی ایل میں ڈالنےکی سفارش کی تھی۔اسددرانی کانام ای سی ایل آرڈیننس1981کےسیکشن 2کےتحت شامل کیاگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روزپاک فوج نے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کی جانب سے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر متنازعہ کتاب لکھنے کے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے آئی ایس آئی کے سابق سربراہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیاتھا۔

(جاری ہے)

آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ کے ساتھ مل کر ‘دی سپائے کرونیکلز: را، آئی ایس آئی اینڈ دی الوژن آف پیس‘ نامی ایک کتاب لکھی جس پر پاک فوج نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی 28 مئی کو جی ایچ کیو میں پیش ہو کر معاملے پر وضاحت کریں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی پیر کو جی ایچ کیو میں پیش ہوئے جس پر ان سے بھارتی ہم منصب کے ساتھ مل کر متنازع کتاب لکھنے پر وضاحت مانگی گئی ۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ معاملے کی تفصیلی تحقیقات کیلئے کورٹ آف انکوائری کا حکم دیدیا گیا۔ کورٹ آف انکوائری کی سربراہی حاضر سروس لیفٹیننٹ جنرل کرینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے متعلقہ مجاز اتھارٹی سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ وہ ملک سے باہر نہ جاسکیں۔