پیٹرولیم مصنوعات میں کتنے روپے فی لیٹر اضافہ ہوگا، سمری تیار کر لی گئی

اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے جائے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا

منگل 29 مئی 2018 20:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے جاتے جاتے عوام پر مہنگائی کا بڑا بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ موجودہ حکومت ختم ہونے میں صرف 2 روز باقی ہیں، ایسے میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں اضافے پر غور شروع کردیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے سمری تیار کر لی گئی ہے۔ سمری اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی ہے۔ اوگرا نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں یکدم کئی روپے اضافہ کرنے کی سمری تیار کی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 روپے 86 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے تیار کی گئی سمری میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 46 پیسے اضافے کی سمری تیار کی ہے۔

جبکہ اوگرا کی سمری میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 61 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے تیار کی گئی سمری کل وزارت خزانہ کو بھجوائے جائے گی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کی سمری کی منظوری دیے جانے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی کا ایک نیا طوفان آنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ اگلے ماہ کے وسط میں عید الفطر کی آمد بھی ہونی ہے۔ ایسے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عید سے قبل ہی مہنگائی کا ہوشربا طوفان آنے کا خدشہ ہے۔