ہمیں لگ رہا ہے کہ ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں، فواد چوہدری

ناصرکھوسہ کا نام دینے کے بعد سوشل میڈیا اورہماری پارٹی کے اندربھی ردعمل آیا ،ْ فواد چوہدری

بدھ 30 مئی 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ناصرکھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی نے ہی دیا تھا، ناصرکھوسہ کا نام دینے کے بعد سوشل میڈیا اورہماری پارٹی کے اندربھی ردعمل آیا ،ْہمیں لگ رہا ہے کہ ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ردعمل کے باعث پی ٹی آئی کورگروپ کے اجلاس میں ناصرکھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔