احسن اقبال کے بازو سے پلستر اتار کر مکینیکل بریس لگا دیاگیا،ڈاکٹروں کے پینل کی چار ہفتے کی فزیو تھراپی کی تجویز

بدھ 30 مئی 2018 21:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) ڈاکٹرز نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے بازو سے پلستر اتار کر مکینیکل بریس لگا دیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال انتہائی سخت سکیورٹی میں سروسز ہسپتال آئے جہاں انہوں نے سینئر ڈاکٹروں کے پینل سے اپنے بازو کا چیک اپ کروایا پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود کے مطابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے بازو سے پلستر اتار کے مکینکل بریس لگا دیا گیا وزیر داخلہ احسن اقبال کو چارہفتے کی فزیو تھراپی بھی تجویز کی گئی ہے جس کے بعد بازو مکمل حرکت کر سکے گا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :