روس 17ایم ایچ کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے، نیٹو سربراہ

منگل 29 مئی 2018 10:40

وارسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینزسٹولٹن برگ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014ء میں ملائیشیا ایئرلائن کی پرواز17 ایم ایچکی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق پولینڈ کے دورے کے دوران نیٹو سربراہ کا کہنا تھا کہ وہ ہالینڈ کی حکومت کے اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں کہ روس اس جہاز کی تباہی کی ذمہ داری قبول کرے جس کے نتیجے میں 298 مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ جہاز یوکرین میں تباہ ہو گیا تھا۔ اس تباہی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے چند روز قبل کہا تھا کہ یہ جہاز ایک روسی میزائل لگنے سے تباہ ہوا،تاہم روس اس کی تردید کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :