سعودی قیادت کیخلاف پراپیگنڈے کی روک تھام کا نیا قانونی مسودہ تیار

سعودی مجلس شوریٰ کی جانب سے حتمی منظوری کیلئے تیار کردی مسودہ خادم حرمین شریفین کو بھجوا دیا

منگل 29 مئی 2018 12:46

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء)سعودی عرب کی قیادت، فردیا خاندان کیخلاف منفی پراپگنڈے کی روک تھام کیلئے قانونی مسودہ تیار کر لیا گیا ہے جس کی سعودی مجلس شوریٰ نے منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

ایک عرب اخبار کے مطابق سعودی مجلس شوریٰ کی جانب سے حتمی منظوری کیلئے تیار کردی مسودہ خادم حرمین شریفین کو بھجوا دیا ہے، یہ مسودہ 8 دفعات پر مشتمل ہیجس کا مقصد چھیڑ خانی کا سدباب ہے ۔

بھیجے گئے مسودے کے مطابق جو شخص بھی چھیڑ خانی کے جرم کا مرتکب ہوگا اسے سزا دی جائے گی اور متاثرین کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ یہ قانون اسلامی شریعت اور ریاستی قوانین کے عین مطابق ہے جن میں فرد کی نجی حیثیت ، اس کے وقار اور آزادی کے تحفظ پر زور دیاگیا ہے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین نے مذکورہ قانون کا مسودہ تیار کرنے کی ہدایت وزارت داخلہ کو جاری کی تھی،