ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر عمل نہیں کریں گے، بھارت

ایران کے خلاف صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کیا جائے گا،بھارتی وزیرخارجہ کی ایرانی ہم منصب سے گفتگو

منگل مئی 12:46

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل مئی ء)بھارت نے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف امریکا کی طرف سے لگائی کی یکطرفہ پابندیوں پر عمل نہیں کرے گا بلکہ اس حوالے سے صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں کو اہمیت دی جائے گی۔ ہم کسی کے تابع نہیں ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج نے کہاکہ ایران کے خلاف صرف اقوام متحدہ کی پابندیوں پر عمل کیا جائے گا نہ کہ کسی دوسرے ملک کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں پر۔

(جاری ہے)

دریں اثناء بھارتی خاتون وزیر خارجہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے نئی دہلی میں ایک ملاقات کی ہے۔ بھارتی حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیاکہ ظریف نے اس مشترکہ جامع منصوبہ بندی کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، جو امریکی پابندیوں کے بعد فریقین کے ساتھ مل کر اٹھائے گئے ہیں۔ادھرایک بھارتی سفارت کار کے مطابق امریکی صدر کے فیصلے سے اب چابہار منصوبے کی شرائط کو ازسر نو مرتب کرنا ہو گا۔ اس اہم تجارتی و اقتصادی منصوبے میں شامل کئی غیر ملکی کمپنیاں شش و پنج میں مبتلا ہیں اور اس باعث کئی منصوبوں کی تکمیل ادھوری رہنے کا امکان بڑھ گیا ہے۔

Your Thoughts and Comments