کنوئیں کا مینڈک بننے کی پالیسی سے قطری بحران ختم نہیں ہو گا،متحدہ عرب امارات

دانشمندی کے فقدان سے قطری بحران حقیقت کا روپ دھار رہا ہے، وزیر مملکت برائے خارجہ امورانور قرقاش

منگل 29 مئی 2018 17:24

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ کنوئیں کا مینڈک بننے کی پالیسی نے قطر کا بحران ختم نہیں کیا،دانشمندی کے فقدان سے قطری بحران حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور انور قرقاش نے منگل کے روز اپنی سلسلہ وار ٹوئیٹس میں تحریر کیا ہے کہ "مجھے ایک مغربی صحافی نے بتایا کہ صحافتی وفود معاوضے کے ساتھ تعطیلات کے سلسلے میں دوحہ کا رخ کر رہے ہیں جہاں قطر کے تنہا ہونے کی سال گرہ منائی جا رہی ہے۔

کنوئیں کا مینڈک بننے کی پالیسی نے قطر کا بحران ختم نہیں کیا اس لیے کہ وہ وجوہات سے نہیں نمٹا اور اس نے تمام تر توجہ میڈیا اور خوشیاں منانے پر مرکوز رکھی"۔قرقاش کے مطابق تنہائی اور بوکھلاہٹ کے گزشتہ ایک سال کے دوران دانش مندی کا فقدان رہا یہاں تک کہ قطر کا بحران ایک حقیقت بن گیا اور اس کے ساتھ باہمی بقا آسان ہو گیا۔ اس بحران کو ہر کسی نے نظر انداز کر دیا سوائے ان لوگوں کے جو معاوضے کے ساتھ تعطیلات منانے پہنچیں گے۔

متعلقہ عنوان :