چین نے میزائل جام کرنے کیخلاف اپنا سسٹم تیار کرلیا

بائیڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم ایک سال میں چینی فوج کے حوالے کردیاجائیگا

منگل 29 مئی 2018 23:02

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) چین نے میزائل سسٹم جام کرنے کے خلاف بائیڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم تیار کر لیا ہے ،یہ سسٹم ایک سال میں چین کی پیپلزلبریشن آرمی (پی ایل ای) کے حوالے کر دیا جائے گا ۔چین کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی کے ترجمان نے گزشتہ روز اس کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بیجنگ لیگانگ نیوی گیشن ٹیکنالوجی کمپنی کے ڈپٹی جنرل منیجر جن ژونگ شو نے چینی اخبار گلوبل ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا ہے کہ سسٹم جام ہونے کے خلاف یہ میزائل چین میں تیار کیا گیا ہے اور یہ بہت جلد چینی پیپلز لبریشن آرمی یونٹوں کے حوالے کردیا جائے گا تا کہ وہ دشمن کی طرف سے چینی نظام جام کرنے کی کوششوں کا توڑ کر سکیں ۔

سسٹم کا نام بائیڈو نیوی گیشن سیٹلائٹ سسٹم ہے جو جنگ کے دوران چینی افواج کی کارکردگی میں اضافے کا باعث بنے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نیچینی سیٹلائٹ نیوی گیشن کانفرنس ہربن میں چینی سیٹلائٹ نیوی گیشن نمائش کے موقع پر کیا ۔