لیگے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہگیر کو ہلاک کرنے والے شخص کا مقصد بیلجیم کو نقصان پہنچانا تھا‘ پولیس سربراہ کرسٹیان بیوپیرے

منگل 29 مئی 2018 23:40

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ منگل 29 مئی 2018ء) بیلجییم کے شہر لیگے میں دو پولیس اہلکاروں اور ایک راہگیر کو ہلاک کرنے والے شخص کا مقصد بیلجیم کو نقصان پہنچانا تھا۔ یہ بات پولیس سربراہ کرسٹیان بیوپیرے نے کہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس سربراہ کے مطابق یہ شخص ایک اسکول میں چھپ گیا تھا مگر اس نے طلبہ کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ وہ پولیس افسران کو نشانہ بنانا چاہتا تھا یعنی پولیس کو بطور ادارہ یا بیلجیم کو بطور ریاست نقصان پہنچانا چاہتا تھا۔ اس شخص نے 2 پولیس افسران کو قتل کرنے کے بعد ان کے پستولوں سے پولیس والوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ اس حملہ آور شخص کو بھی پولیس نے فائرنگ کر کے مار دیا ہے۔