آئی ایم ایف نے اسلامی اصولوں کے تحت مالیاتی جائزے کی منظور ی دے دی

پاکستان سمیت 60 ممالک میں زیر استعمال اسلامی فنانس کے عالمی سطح پر 2 کھرب ڈالر اثاثے ہیں

بدھ 30 مئی 2018 21:12

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ بدھ 30 مئی 2018ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے اسلامی اصولوں کے تحت مالیاتی جائزے کی منظور ی دے دی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں زیر استعمال اسلامی فنانس کے عالمی سطح پر 2 کھرب ڈالر اثاثے ہیں ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) نے یکم جنوری 2019 سے شروع ہونے والے منتخب ممالک کے مالیاتی شعبے کے جائزے میں اسلامی فنانس کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔

ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے رواں ہفتے اسلامی فنانس ریگولیشن کے بنیادی اصولوں(سی پی آئی ایف آر) کی توثیق کی گئی اور اس سلسلے میں قواعد و ضوابط سے بھی آگاہ کیا گیا۔بیان میں تصدیق کر دی گئی ۔کہا گیا اسلامی بینکنگ انڈسٹری کی نگرانی اور ریگولیٹری کے لیے اسلامی بینکوں کی خصوصیات پرغور کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مزید کہا گیا کہ پاکستان سمیت 60 ممالک میں زیر استعمال اسلامی فنانس کے عالمی سطح پر 2 کھرب ڈالر اثاثے ہیں اور پوری دنیا میں 13 مختلف دائرہ کار میں یہ صنعت رفتہ رفتہ اہمیت حاصل کررہی ہے۔

واضح رہے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے منظور کیے جانے والے بنیادی اصول ملائیشیا اسلامک فنانشل سروس(آئی ایف ایس بی) نے سیکرٹریٹ آف بیزل کمیٹی آن بینکنگ سپرویڑن کے تعاون سے تشکیل دیئے۔

متعلقہ عنوان :